Monday, October 05, 2026
 

پی آئی اے کا کراچی میں بھی فضائی میزبانوں کی بھرتیوں کا اعلان

 



لاہور اور اسلام آباد کے بعد پی آئی اے نے کراچی بیس کے لیے بھی فضائی میزبانوں کی بھرتیوں کا اعلان کردیا۔ پی آئی اے نے 20 سے 28 سال کے نوجوانوں سے فضائی میزبان کی آسامی پر درخواست طلب کرلی، امیدوار اپنی درخواستیں پی آئی اے کو آن لائن بھیج سکتے ہیں۔ پی آئی اے کو آن لائن درخواستیں 7 اکتوبر تک ارسال کی جاسکتی ہیں، فضائی میزبان کے لیے کم سے کم تعلیمی قابلیت بیچلر ڈگری رکھی گئی ہے۔ پی آئی اے نے اس سے قبل لاہور اور اسلام آباد بیس کے لیے فضائی میزبانوں کی بھرتیوں کا عمل شروع کیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل