Tuesday, October 06, 2026
 

کراچی؛ سرجانی ٹاؤن سے ٹکڑوں کی شکل میں بوری بند لاش برآمد

 



سرجانی ٹاؤن میں گوہرام گوٹھ کے قریب بوری سے ایک مرد کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق  مقتول کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی، تاہم اس کی عمر تقریباً  30 سے 40 سال کے درمیان ہے جبکہ لاش ٹکڑوں کی صورت میں بوری کے اندر موجود تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بوری بند لاش سرجانی ٹاؤن میں اقبال ہوٹل کے قریب سے برآمد ہوئی، جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے سے متعلق پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل