Tuesday, October 06, 2026
 

کراچی لگژری گاڑی میں سوار بزرگ شہری کی فائرنگ سے فٹ پاتھ پر بیٹھا نوجوان محنت کش زخمی

 



شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں لگژری گاڑی میں سوار بزرگ شہری کی فائرنگ سے رنگ ساز زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال تھانےکے علاقے گلشن اقبال گلشن چورنگی نجی اسکول کے قریب فائرنگ سے ایک شخص پاؤں پرگولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے فوری طورپرچھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال میں زخمی شخص کی شناخت 30 سالہ سلمان ولد بشیرکے نام سے ہوئی۔ فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس  بھی موقع پر پہنچ گئی اورپولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب کیا۔ ایس ایچ او گلشن اقبال سعود احمد نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ 2 گاڑیوں میں سوارافراد کے درمیان معمولی تنازع پر پیش آیا۔ انھوں نے بتایا کہ گلشن چورنگی کے قریب ایک سلوررنگ کی  لگژری مرسیڈیز گاڑی ایک سفید رنگ سوئفٹ گاڑی سے ٹکرا گئی تھی۔ ایس ایچ او کے مطابق لگژری مرسیڈیزگاڑی کی رجسٹریشن اسلام آباد کی ہے جوکہ ایک بزرگ شہری چلا رہے تھے کہ اور گاڑی میں ایک اسکول یونیفارم میں بچی بھی موجود تھی جبکہ سوئفٹ گاڑی غشارب نامی نوجوان چلا رہا تھا جوکہ طالب علم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں گاڑیوں میں سوارافراد کےدرمیان گاڑی ٹکرانے پرمعمولی تکرارہو رہی تھی کہ اسی دوران مرسیڈیز گاڑی میں سواربزرگ شہری سے اسلحہ نکال کرفائرنگ کردی، جس کے باعث ایک گولی سوئفٹ گاڑی کے بمپرپر لگی اوردوسری گولی فٹ پاتھ میں بیٹھے رنگ سازکولگی جس وہ زخمی ہوگیا جبکہ فائرنگ کے بعد مرسیڈیزگاڑی میں سوار بزرگ شہری فرارہوگیا۔ پولیس کے مطابق سوئفٹ گاڑی میں سوارنوجوان نے تھانے میں واقعے سے متعلق رپورٹ درج کرادی ہے۔ ایس ایچ اونے بتایا کہ پولیس موقع پرموجود ہے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے اورواقعے کی مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل