Loading
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر کے طوفان اقصیٰ نے اسرائیل کو شکست دی جبکہ اسرائیل کی جیلوں میں اس وقت بھی ساڑھے 9 ہزار فلسطینی قید ہیں۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے اسلام آباد میں غزہ یکجہتی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی نے اپنی تمام تر سرگرمیوں کے باوجود اہل غزہ کو یاد رکھا، اکتوبر کو دنیا کی تاریخ میں ایک بڑی تبدیلی واقع ہوئی اور جن کا خیال تھا کہ اسرائیل کو شکست نہیں دی جا سکتی، ان کی سوچ غلط ثابت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر کے طوفان اقصی نے اسرائیل کو شکست دی، اسرائیل کی ٹیکنالوجی شکست کھا گئی، 7 اکتوبر کو امریکا بھی اسرائیل کی مدد نہ کر سکا جبکہ غزہ کے نہتے عوام سے بدلہ لیا گیا اور غزہ کے معصوم عوام پر بمباری کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ 80 ہزار افراد شہید ہوئے 10 ہزار لاشیں آج بھی ملبے تلے دبی ہوئی ہیں، دنیا بھر کے اندر عوام اس ظلم کے خلاف اٹھ کر کھڑے ہو گئے اور یہ بات سامنے آئی کہ مظلوموں کی مدد کرنے والا کوئی نہیں ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ امریکی حکومت پر قابل طبقے نے پوری دنیا کی رائے کو رد کیا، امریکا ایک دہشت گرد ملک کے طور پر کام کرتا ہے، بدقسمتی سے امریکا کے خلاف باضمیر لوگوں کو جس طرح اٹھنا چاہیے اس کے خلاف حکمران طبقہ رکاوٹ بن جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی اسرائیل کی جیلوں میں ساڑھے 9 ہزار فلسطینی قید ہیں، حماس نے اپنی مزاحمت سے پوری دنیا میں ایک صف بندی کی ہے، امریکا میں 81 فیصد نوجوان فلسطین کے ساتھ اور اسرائیل کے خلاف ہیں، امریکی حکومت پر قابل طبقے نے پوری دنیا کی رائے رد کی۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ امریکا ایک دہشت گرد ملک کے طور پر کام کرتا ہے، بدقسمتی سے امریکا کے خلاف باضمیر لوگوں کو جس طرح اٹھنا چاہیے اس کے خلاف حکمران طبقہ رکاوٹ بن جاتا ہے، اس وقت بھی اسرائیل کی جیلوں میں ساڑھے 9 ہزار فلسطینی قید ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حماس نے اپنی مزاحمت سے پوری دنیا میں ایک صف بندی کی ہے، امریکا میں 81 فیصد نوجوان فلسطین کے ساتھ اور اسرائیل کے خلاف ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل