Wednesday, October 07, 2026
 

سری لنکا کیخلاف ہوم سیریز؛ قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ نے تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا

 



پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ اسکواڈ نے سری لنکا کے خلاف  ہوم سیریز کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت پاکستان اور سری لنکا کی قومی ٹیموں نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ  لیا۔  قومی کھلاڑیوں نے کوچنگ اسٹاف کی زیرِ نگرانی کڑی مشقیں کیں، جہاں سیشن کے آغاز پر ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے تمام کھلاڑیوں کو سیریز کی حکمتِ عملی اور جامع ٹریننگ پلان سے آگاہ کیا۔  نیٹ سیشن کے دوران باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ نے باؤلرز کو لائن اینڈ لینتھ کی بہتری اور جدید باؤلنگ کے مختلف گر سکھائے، جبکہ بیٹنگ کوچ مائیک سمتھ اور فیلڈنگ کوچ منصور امجد نے کھلاڑیوں کو شاٹ سلیکشن، کریز موومنٹ اور فیلڈنگ ڈرلز کی سخت مشقیں کروائیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حسن نواز کا ایشین گیمز کے حوالے سے  کہنا تھا کہ جب ڈراپ ہوا تھا تو مائیک ہیسن نے واپسی کے لیے پلان دیا تھا، لوکل کرکٹ میں مشکل پچز پر کھیلنے کا موقع ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غلطیوں سے سیکھنا چاہیے بھارت کے خلاف کھیل کر اعتماد ملا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل