Wednesday, October 07, 2026
 

بحرین کے وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے

 



بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی اسلام آباد پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان کا 2 روزہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں، نائب وزیراعظم  اسحاق ڈار اور بحرین کے وزیر خارجہ پاک بحرین مشترکہ وزارتی کمیشن کے تیسرے اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ پاک بحرین مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا،  تجارت، سرمایہ کاری، اقتصادی تعاون، دفاع و سلامتی، افرادی قوت اور ثقافتی تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ہوگا۔ پاکستان اور بحرین کے درمیان باہمی دلچسپی کی علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پاکستان اور بحرین کا کثیرالجہتی فورمز پر باہمی تعاون کے فروغ کے امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا، پاکستان اور بحرین کے درمیان مشترکہ عقیدے، اقدار، باہمی احترام اور دیرینہ عوامی روابط پر مبنی قریبی برادرانہ تعلقات ہیں ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور بحرین کے درمیان مختلف شعبوں میں اعلیٰ سطحی روابط اور قریبی تعاون جاری ہے،  بحرین کے وزیر خارجہ کا دورہ تعلقات میں مثبت پیش رفت اور دوطرفہ تعاون مزید گہرا کرنے کے مشترکہ عزم کا عکاس ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل