Wednesday, October 07, 2026
 

اماراتی فرنچائز نے بابراعظم کو آئی ایل ٹی 20 کیلیے سائن کرنے کی وجہ بتا دی

 



اماراتی کرکٹ فرنچائز ڈیزرٹ وائپرز کے سی ای او فل اولیور نے بتایا ہے کہ ٹیم نے پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم کو انٹرنیشنل لیگ ٹی20 (ILT20) 2026 کے لیے کیوں منتخب کیا۔ ڈیزرٹ وائپرز کے سی ای او فل اولیور کے مطابق بابر اعظم ٹی20 کرکٹ میں غیر معمولی مقام رکھتے ہیں۔ وہ ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر اور پاکستان سپر لیگ کے بھی ٹاپ اسکورر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیلامی سے قبل ٹیم کو اسکواڈ میں توازن کی ضرورت تھی اور بابر اعظم ان کی ترجیحات میں شامل تھے۔ متحدہ عرب امارات کی کنڈیشنز میں بیٹنگ کے لیے مختلف مہارتوں کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ بابراعظم کو ٹاپ آرڈر میں شامل کرنے سے ٹیم کو مضبوط امتزاج ملا ہے۔ بابر اعظم کو یکم اکتوبر کو دبئی میں ہونے والی نیلامی میں 80 ہزار ڈالر کی بیس پرائس پر ڈیزرٹ وائپرز نے خریدا۔ اسی قیمت پر فخر زمان اور نسیم شاہ بھی ڈیزرٹ وائپرز کا حصہ بنے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل