Thursday, October 08, 2026
 

کراچی، ائیرپورٹ کے قریب سادہ لباس پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک

 



شہر قائد کے علاقے ائیرپورٹ کے قریب سادہ لباس پولیس اہلکار کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ایدھی حکام کے مطابق تین مبینہ ڈاکو ایک شہری سے موٹرسائیکل چھین رہے تھے کہ ایس ایس پی کورنگی کے دفتر میں تعینات سادہ لباس پولیس اہلکار نے شہری کی موٹرسائیکل بچانے کے لیے مداخلت کی۔ عینی شاہدین کے مطابق ڈاکوؤں نے اہلکار کے ہاتھ میں پستول دیکھ کر اس پر فائرنگ کردی۔ پولیس اہلکار نے مہارت سے خود کو محفوظ رکھتے ہوئے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک مبینہ ڈاکو زخمی ہوگیا۔ زخمی ڈاکو بعد ازاں ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے دو ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ائیرپورٹ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ہلاک ہونے والے مبینہ ڈاکو کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے تھانے منتقل کردیا۔ پولیس واقعے سے متعلق مزید تفتیش کر رہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل