Thursday, October 08, 2026
 

کراچی، مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

 



شہر قائد میں فائرنگ اور ٹریفک حادثے کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ چھیپا حکام کے مطابق لیاقت آباد سی ایریا میں دبئی ہوٹل کے قریب فائرنگ سے 40 سالہ منیب زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب ماڑی پور روڈ پر کرما مسجد کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک راہگیر جاں بحق ہوگیا۔ چھیپا حکام کے مطابق لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل