Thursday, October 08, 2026
 

صومالیہ میں شہید ہونیوالے پاکستانیوں کے لواحقین میں 1 کروڑ 25 لاکھ روپے کے چیک تقسیم

 



گورنر سندھ نہال ہاشمی نے وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر وفاقی حکومت کی جانب سے صومالیہ میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کے لواحقین میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 25 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے۔ پی آئی ڈی اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے شہداء کے لواحقین کو مالی معاونت کے چیک پیش کیے، یہ چیک شہید محمود انصاری، شہید سید کاشف عمر اور شہید رؤف اللہ خان کے لواحقین کو دیے گئے۔ اس موقع پر شہداء کے لواحقین نے وزیراعظم شہباز شریف اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ شہید رؤف اللہ خان کے بھائی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مشکل کی گھڑی میں شہداء کے خاندانوں کا ساتھ دیا ہے۔ شہید سید کاشف عمر کے بیٹے اور شہید محمود انصاری کے لواحقین نے بھی وزیراعظم اور وفاقی حکومت سے اظہار تشکر کیا۔ لواحقین نے صومالیہ سے شہداء کی میتیں پاکستان واپس لانے کے لیے حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو بھی سراہا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل