Thursday, October 08, 2026
 

زرمبادلہ کے ذخائر میں ڈیڑھ کروڑ ڈالر کا اضافہ

 



پاکستان کے زر مبادلہ کے  ذخائر میں ڈیڑھ کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر کا مجموعی حجم 26 ارب 80 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت  2 اکتوبر  2026 کو 26 ارب 80 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئی  ہے۔ اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تحویل میں 21 ارب 45 کروڑ 37 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 34 کروڑ 37 لاکھ ڈالر کے ذخائر ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ 2 اکتوبر 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل