Thursday, October 08, 2026
 

کے پی حکومت کی جانب سے لانگ مارچ پر پشاور میں 2 دن سے موبائل سروس بند، معمولات زندگی متاثر

 



خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے لانگ مارچ پر پورے پشاور میں موبائل سگنلز دو دنوں سے بند  جا رہے ہیں جس سے معمولات زندگی کاروباری اور دفتری امور بری طرح سے متاثر ہوئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ پشاور میں  موبائل سگنلز کی بحالی لانگ مارچ چارسدہ چلے جانے کے بعد ہی ممکن ہو سکے گی۔خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے لانگ مارچ کا سلسلہ 4 اکتوبر کو شروع ہوا جو لکی مروت سے ہوتا ہوا گزشتہ روز پشاور آ گیا ہے۔ لانگ مارچ کے پشاور میں داخل ہوتے ہی اچانک سے تمام موبائل کمپنیوں کے سگنلز بند ہو گئے۔چونکہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی لگانے کی خبریں پہلے سے ہی گردش کر رہی تھیں۔اچانک موبائل سگنلز غائب ہو جانے سے یہ تاثر کافی حد تک بڑھ گیا تھا کہ موبائل سگنلز کی اچانک بندش انہی خدشات کی کڑی ہے۔ تاہم باخبر ذرائع نے اس حوالے سے بتایا کہ موبائل سگنلز کی بندش لانگ مارچ کی سیکیورٹی کو محفوظ تر بنانے کے لئے کی گئی ہے۔ذرائع نے اس بات کا بھی قوی امکان ظاہر کیا ہے کہ موبائل سروس کی  بحالی آج ہو جائے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل