Friday, October 09, 2026
 

سپریم کورٹ نے ٹیکس سے متعلق 400 مقدمات ایک ماہ میں نمٹا دیے

 



سپریم کورٹ نے ٹیکس سے متعلق 400 مقدمات ایک ماہ میں نمٹا دیے ۔ چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی نے سائلین کی سہولت کے لیے سپریم کورٹ میں انتظامی اصلاحات کے حوالے سے وکلاء کے ساتھ خصوصی نشست کی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے بتایا کہ جلد سماعت کی تمام درخواستیں سماعت کے لیے فکس کر دی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جلد سماعت کی درخواستوں پر کارروائی کی منظوری رجسٹرار دیتا ہے۔ جلد سماعت کی درخواست کے ساتھ ٹھوس جواز ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس سے متعلقہ 400 مقدمات کا ایک ماہ میں فیصلہ کیا ہے۔ ٹیکس سے متعلقہ سال 2024 کے صرف 23 کیسز رہ گئے ہیں۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے واضح کیا کہ سپریم کورٹ میں اب ٹیکس سے متعلقہ سال 2025 اور 2026 کے مقدمات پینڈنگ ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل