Loading
خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کی خراب کارکردگی کے باعث قبائلی اضلاع ترقیاتی منصوبوں اور بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔
قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ قبائلی اضلاع کیلئے مختص فنڈز صوبائی حکومت سیاسی کشمش کی نذر کر رہی ہے۔ قبائلی اضلاع کے فنڈز صوبائی حکومت کو فراہم کرنے کے بجائے براہ راست ان اضلاع پر خرچ کیے جائیں۔
عوام کا کہنا ہے کہ کرم، اورکزئی، مہمند اورباجوڑ سمیت قبائلی اضلاع میں پینے کے پانی، سڑکوں، تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ قبائلی اضلاع کے پرانے نظام کی بحالی سے مقامی مسائل کے فوری حل کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل