Friday, October 09, 2026
 

عمان میں ملازمت کے خواہشمند غیر ملکیوں کیلئے خوشخبری

 



عمان نے غیر ملکی کارکنوں کے لیے خصوصی ورک پرمٹ سروس کو آن لائن کر دیا ہے۔ یہ سہولت خاص طور پر گھریلو ملازمین اور ان سے ملتے جلتے کام کرنے والے غیر عمانی شہریوں کے لیے ہے۔ عمان کی وزارتِ محنت کے مطابق اس سروس کے ذریعے ورک پرمٹ جاری کرنے کے ساتھ بعض موجودہ پرمٹس میں ترمیم اور متبادل کارکن کے لیے درخواست بھی دی جا سکتی ہے۔ درخواست آن لائن وزارتِ محنت کے پورٹل یا سند دفاتر کے ذریعے دی جا سکتی ہے۔ درخواست میں کارکن کی ملازمت، تعداد، پیشہ اور کام کی جگہ کی تفصیلات شامل کرنا ہوتی ہیں۔ بعض پیشوں کے لیے تنخواہ کا سرٹیفکیٹ، بینک اسٹیٹمنٹ، گھر یا زرعی زمین کی ملکیت جیسے اضافی کاغذات درکار ہو سکتے ہیں۔ سرکاری معلومات کے مطابق منظوری عموماً ایک دن سے زیادہ سے زیادہ ایک ہفتے تک لے سکتی ہے۔ وزارت کے موجودہ پورٹل پر اس سروس کی بنیادی فیس 101 عمانی ریال درج ہے، تاہم اصل لاگت پیشے اور درخواست کی نوعیت کے مطابق مختلف ہو سکتی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل