Loading
راولپنڈی میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 8 کارروائیوں کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ کارروائیوں میں ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 91.24 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں۔
اے این ایف کے مطابق کراچی میں یونیورسٹی کے قریب ایک ملزم کے قبضے سے 1.2 کلوگرام چرس، جبکہ ڈی ایچ اے کراچی کے قریب ایک ملزم سے 750 گرام چرس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
دیگر کارروائیوں کے دوران موٹروے ٹول پلازہ راولپنڈی کے قریب ایک گاڑی سے 66 کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا، جبکہ حیدرآباد ٹول پلازہ کے قریب ایک گاڑی سے 12 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔
سیالکوٹ کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزم سے 6.75 کلوگرام آئس، 2.4 کلوگرام چرس اور 190 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ سرگودھا بس ٹرمینل کے قریب ایک ملزم کے قبضے سے 1.5 کلوگرام چرس اور ایک کلوگرام آئس برآمد ہوئی، جبکہ جی ٹی روڈ راولپنڈی کے قریب ایک ملزم سے 450 گرام ویڈ برآمد کی گئی۔
اے این ایف کے مطابق رنگ روڈ پشاور پر کوریئر آفس میں ایک سبمرسیبل پمپ سے 200 گرام وزنی 317 ایکسٹیسی گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔
تمام کارروائیوں کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل