Loading
ٹیکساس میں امریکی فوجی تنصیب فورٹ ہڈ میں شوٹنگ کرنے والے ندال ملک حسن کی سزائے موت کو براہ راست نشر کیا جائے گا.
65 سال سے زائد عرصے میں یہ پہلی فوجی سزا ہوگی جسے وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کی مطابق پبلک کیا جائے گا.
فوج نے بتایا کہ حسن کو 2009 میں فوجی اڈے پر فائرنگ میں 13 افراد کو ہلاک اور 32 دیگر کو زخمی کرنے کےجرم میں فورٹ ہڈ میں 3 دسمبر کو سزائے موت دی جائے گی۔
وزیر دفاع نے ایک ٹی وی آؤٹ لیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ لوگ اسے دیکھ سکیں، یہ سزا پبلک ہوگی۔
پینٹاگون میں حکام نے واضح کیا کہ سزا کو براہ راست نشر کیا جائے گا اور اس کے بعد مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔
واضح رہے کہ ماہرین نے واضح کیا ہے کہ حسن سزا کے خلاف شہری عدالت سے رجوع کرسکتا ہے اور ایک نظر بندی کی قانونی حیثیت پر نظرثانی کے لیے ایک قانونی درخواست دائر کر سکتا ہے.
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل