Friday, October 09, 2026
 

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے پاکستان کے نامزد سفیر برائے جرمنی سلمان شریف کی ملاقات

 



ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے پاکستان کے نامزد سفیر برائے جرمنی سلمان شریف نے ملاقات کی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے  سلمان شریف کو جرمنی میں بطور سفیر تعینات ہونے پر مبارکباد دی،  نائب وزیراعظم نے پاک جرمن تعلقات مزید مضبوط بنانے، بالخصوص اقتصادی تعاون، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ جرمنی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے قریبی روابط، ان کی فلاح و بہبود اور مؤثر قونصلر خدمات کی فراہمی پاکستانی سفارت خانے کی اہم ترجیحات ہونی چاہئیں۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے وزیراعظم آفس میں جوائنٹ سیکریٹری کی حیثیت سے سلمان شریف کی خدمات کو سراہا، اسحاق ڈار نے جرمنی میں نئی سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے پر سلمان شریف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل