Friday, October 09, 2026
 

سندھ ہائیکورٹ کا ڈاؤ یونیورسٹی کی طالبہ کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دینے کا حکم

 



سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے نرسنگ طالبہ نصرت کو امتحان میں شرکت کی اجازت دیتے ہوئے ڈاؤ یونیورسٹی کو ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت میں درخواست گزار کے وکیل محمد نواز ڈاہری نے مؤقف اختیار کیا کہ تکنیکی وجوہات کی بنا پر طالبہ نصرت امتحان دینے سے محروم ہوگئیں جس سے ان کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔ وکیل کے مطابق درخواست گزار ڈاؤ یونیورسٹی میں چار سالہ بیچلر آف سائنس اِن نرسنگ پروگرام کی طالبہ ہیں جس کا آغاز 2021 میں ہوا اور اسے 2024 میں مکمل ہونا تھا۔ طالبہ اس سے قبل ڈویلپمنٹل سائیکالوجی کے مضمون کا امتحان بھی دے چکی ہیں۔ سماعت کے دوران ڈاؤ یونیورسٹی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ یونیورسٹی کو طالبہ کو عارضی طور پر امتحان میں شرکت کی اجازت دینے پر کوئی اعتراض نہیں تاہم یہ اجازت آئینی درخواست کے حتمی فیصلے سے مشروط ہوگی۔ عدالت نے ڈاؤ یونیورسٹی کو طالبہ کے امتحان میں شرکت کے لیے ضروری انتظامات کرنے کا حکم دیتے ہوئے واضح کیا کہ امتحان دینے کی اجازت زیرِ سماعت آئینی درخواست کے حتمی فیصلے سے مشروط ہوگی۔ عدالت نے مزید کارروائی کے لیے معاملہ آئینی درخواست کے ساتھ مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل