Friday, October 09, 2026
 

پشاور؛ پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث معطل موبائل سروس بحال کر دی گئی

 



پشاور میں پاکستان تحریک انصاف لانگ مارچ کے باعث معظل موبائل سروس  دو روز بعد بحال کر دی گئی۔ پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث جمعرات سے موبائل سروس معطل تھی جسے آج دو روز بعد بحال کر دیا گیا۔ خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے لانگ مارچ پر پورے پشاور میں موبائل سگنلز دو دنوں سے بند  تھے جس سے معمولات زندگی کاروباری اور دفتری امور بری طرح سے متاثر ہوئے۔ لانگ مارچ کے پشاور میں داخل ہوتے ہی اچانک سے تمام موبائل کمپنیوں کے سگنلز بند ہو گئے تھے۔چونکہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی لگانے کی خبریں پہلے سے ہی گردش کر رہی تھیں۔اچانک موبائل سگنلز غائب ہو جانے سے یہ تاثر کافی حد تک بڑھ گیا تھا کہ موبائل سگنلز کی اچانک بندش انہی خدشات کی کڑی ہے۔ تاہم باخبر ذرائع نے اس حوالے سے بتایا تھا کہ موبائل سگنلز لانگ مارچ کی سیکیورٹی کو محفوظ بنانے  کے لیے بند کیے گئے تھے۔ 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل