Saturday, October 10, 2026
 

سرائے مغل: غلط انجیکشن لگنے سے 10 سالہ بچی جاں بحق، نجی کلینک سیل

 



سرائے مغل کے نواحی گاؤں بھونیکی اوتاڑ میں مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگنے سے 10 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔ ورثاء نے مزمل نامی شخص پر بچی کو غلط انجیکشن لگانے کا الزام عائد کر دیا۔ والد کے مطابق انجیکشن لگنے کے فوراً بعد بچی کی حالت بگڑ گئی جسے فوری طور پر ٹی ایچ کیو اسپتال پتوکی منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔ واقعے کے بعد ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ڈی ایچ او) پتوکی نے نجی کلینک سیل کردیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سرائے مغل کے نواحی علاقوں میں عطائی ڈاکٹروں کے مبینہ غلط علاج سے متعدد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف مؤثر کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل