Saturday, October 10, 2026
 

کراچی: مختلف مبینہ پولیس مقابلوں میں 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

 



مختلف علاقوں میں  مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران دو ملزمان زخمی ہوگئے۔  پولیس کے مطابق لیاقت آباد کے علاقے سندھی ہوٹل کے قریب پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔ ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت سلمان عرف سلو ولد صالح عرف سلیم کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے 9 ایم ایم پستول بمعہ میگزین، دو کارتوس، ایک موبائل فون اور سپر پاور 70 موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کے لیے متعلقہ تھانے منتقل کردیا گیا، جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ دوسری جانب کورنگی کے علاقے اللہ والا ٹاؤن، ڈی ون اسٹاپ کے قریب بھی مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتارکر لیا گیا، ایدھی انفارمیشن بیورو کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت 21 سالہ شاویز ولد وحید علی کے نام سے ہوئی ہے جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل