Loading
آسٹریا کے ماؤنٹین بائیک رائیڈر ماریو نیوراؤٹر نے بلند پلیٹ فارم سے سائیکل چلا کر نیچے رکھے چھوٹے سے گتے کے ڈبے کو پچھلے ٹائر سے کچل کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
ماریو نیوراؤٹر نے ستمبر 2025 میں بائیک ری پبلک سولڈن فیسٹیول کے دوران یہ منفرد کارنامہ انجام دیا۔ انہوں نے 12.46 فٹ بلند پلیٹ فارم سے سائیکل نیچے اتاری اور درست نشانہ لگاتے ہوئے پچھلا ٹائر ایک چھوٹے سرخ ڈبے پر رکھ کر اسے کچل دیا۔
اس کامیابی کے نتیجے میں ان کا نام بائی سائیکل سے کسی ہدف پر بلند ترین عمودی ڈراپ (مردوں کیٹیگری) کے گینیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا گیا۔
View this post on Instagram
گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے ماریو نیوراؤٹر نے کہا کہ یہ کرتے وقت انہیں خوف محسوس نہیں ہو رہا تھا۔ تاہم، وہ جانتے تھے کہ ڈبے کو درست نشانہ بنانا مشکل ہوگا۔
ان کے مطابق انہوں نے اس مخصوص اسٹنٹ کی باقاعدہ مشق نہیں کی تھی، اس لیے انہیں معلوم نہیں تھا کہ کامیابی کے لیے کتنی کوششیں کرنا پڑیں گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل