Loading
خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق غور کے پیش نظر وفاقی کابینہ کے ارکان کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس جلد طلب کیے جانے کا امکان ہے، جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور اعلیٰ عسکری حکام کی شرکت متوقع ہے۔ اجلاس میں قومی سلامتی کے اداروں کی رپورٹس کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق فاٹا کے ضم شدہ اضلاع سمیت خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ اس کے علاوہ صوبے میں بعض اہم اختیارات وفاق کے استعمال میں دینے کی تجویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئین کے آرٹیکلز 232 سے 234 تک کی روشنی میں مشاورت کے بعد اہم فیصلوں کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں ایمرجنسی لگانے سے متعلق فیصلےکا امکان ہے، اجلاس وزیراعظم کی زیرصدارت وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اہم وفاقی وزراء سمیت وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔ وزارت داخلہ کے حکام خیبر پختونخوا میں سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دیں گے، اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگانے سے متعلق فیصلے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی لگانے کی صورت میں وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی، وزیراعظم وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کریں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل