Saturday, October 10, 2026
 

گندم، سیب اور گاجروں کی غذائیت میں 50 فی صد تک کمی کا انکشاف

 



ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ گندم، سیب اور گاجروں میں 1960 کی دہائی کے مقابلے میں غذائیت کی مقدار نصف رہ گئی ہے۔مٹی کے معیار میں گراوٹ کے باعث پھلوں اور سبزیوں میں موجود غذائی اجزا کی مقدار میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ ڈیپ سائنس وینچرز (ڈی ایس وی) کے محققین کی جانب سے کی گئی تحقیق کے مطابق آج لوگوں کو پوٹاشیم، میگنیشیم اور کاپر جیسی معدنیات کی اتنی ہی مقدار حاصل کرنے کے لیے 60 سال پہلے کے مقابلے میں دوگنی مقدار میں پھل اور سبزیاں کھانے کی ضرورت ہے۔ مطالعے میں محققین کے علم میں یہ بات آئی کہ اناج اور ڈبل روٹی کے علاوہ گاجر، سیب اور مٹر جیسی غذاؤں میں بھی کئی اہم غذائی اجزا کی مقدار 20 سے 50 فی صد تک کم ہو چکی ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا کہ فصلوں میں غذائی اجزا کی کمی اور اوزیمپک اور مونجارو جیسی وزن کم کرنے والی ادویات کے بڑھتے ہوئے استعمال کے باعث برطانیہ میں کام کرنے کی عمر کے تقریباً لاکھ بالغ افراد ضروری وٹامنز اور معدنیات کی محفوظ سطح سے نیچے جا سکتے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل