Loading
مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کی حرمت ایک سرخ لکیر ہے جسے کسی صورت عبور نہیں کیا جا سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی عظمت، تقدس اور سلامتی کا تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔
شیخ السدیس نے اپنے بیان میں حرمین شریفین کے امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مقدس مقامات کو کسی بھی قسم کے خطرے یا کشیدگی سے محفوظ رکھنا ضروری ہے۔
انہوں نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ حرمین شریفین کے احترام اور تقدس کو ہمیشہ مقدم رکھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پوری امتِ مسلمہ کے لیے انتہائی مقدس مقامات ہیں اور ان کی حرمت سے متعلق کسی بھی اقدام کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ حرمین شریفین کا امن صرف سعودی عرب ہی نہیں بلکہ پوری مسلم دنیا کے لیے اہمیت رکھتا ہے، اس لیے ان مقدس مقامات کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی یا خطرے کو روکنا ناگزیر ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل