Saturday, October 10, 2026
 

سونا مزید مہنگا ہوگیا؛ قیمت میں مسلسل دوسرے روز اضافہ

 



سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں آج مسلسل دوسرے دن اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 11ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 195ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کے روز فی تولہ سونے کی قیمت 1ہزار 100روپے کے اضافے سے 4لاکھ 42ہزار 036روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 943روپے کے اضافے سے 3لاکھ 78ہزار 974روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 43سینٹس کے اضافے سے 60ڈالر 77سینٹس کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 43روپے کے اضافے سے 6ہزار 555روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 37روپے کے اضافے سے 5ہزار 619روپے کی سطح پر آگئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل