Saturday, October 10, 2026
 

شادی کے چند گھنٹے بعد ہی دلہا کی پراسرار موت، وجہ تاحال معمہ

 



بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں شادی کی خوشیاں ایک افسوس ناک واقعے میں بدل گئیں، جہاں یونس نامی نوجوان کی لاش شادی کے تقریباً 12 گھنٹے بعد گاؤں کے قریب ایک باغ میں درخت سے لٹکی ہوئی ملی۔  بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں واقعے کو خودکشی قرار دیا گیا ہے، تاہم موت کی اصل وجہ تاحال واضح نہیں ہوسکی۔ یونس کی شادی میرٹھ ہی کے ایک گاؤں میں ہوئی تھی۔ شادی کی تقریب کے بعد وہ اپنے گھر واپس آیا، جہاں اہل خانہ نے آتش بازی کرکے خوشی کا اظہار کیا۔ بعد ازاں دلہا اپنی نئی نویلی دلہن کے ساتھ کمرے میں چلا گیا۔ خاندان کے مطابق اس وقت تک کوئی غیر معمولی بات سامنے نہیں آئی تھی۔ اگلی صبح یونس گھر سے نکلا اور گاؤں کے قریب واقع ایک باغ کی جانب چلا گیا۔ کچھ دیر بعد ایک کسان نے کھیت کے قریب درخت سے لٹکی ہوئی لاش دیکھی اور گاؤں والوں کو اطلاع دی۔ خبر ملتے ہی یونس کے رشتے دار موقع پر پہنچ گئے، جبکہ پولیس نے بھی وہاں پہنچ کر لاش کو درخت سے نیچے اتارا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجنے اور قانونی کارروائی شروع کرنے کی تیاری کر رہی تھی، تاہم متوفی کے اہل خانہ نے اس عمل کی مخالفت کی۔ خاندان کا مؤقف تھا کہ وہ نہ پوسٹ مارٹم کرانا چاہتے ہیں اور نہ ہی مزید قانونی کارروائی کے خواہش مند ہیں۔ تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ شادی کے فوراً بعد یونس کی موت کن حالات میں ہوئی۔ واقعے کے محرکات سے متعلق بھی کوئی حتمی وجہ سامنے نہیں آئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل