Saturday, October 10, 2026
 

سوشل میڈیا اسٹار فیصل شیخ کی مدینہ منورہ میں شادی، تصاویر وائرل

 



بھارتی سوشل میڈیا اسٹار اور ڈیجیٹل کانٹینٹ کری ایٹر فیصل شیخ، جو ’مسٹر فیصو‘ کے نام سے مشہور ہیں، نے مدینہ منورہ میں نکاح کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا۔  مسٹر فیصو نے ہفتے کو انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو یہ خوش خبری دی۔ تصاویر کے ساتھ فیصل شیخ نے قرآن مجید کی سورۃ النبأ کی آیت نمبر 8 کا حوالہ دیا، جس کا مفہوم ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو جوڑوں کی صورت میں پیدا کیا ہے۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ مدینہ منورہ جیسے بابرکت شہر میں پورے خاندان کی موجودگی میں نکاح ہونا ان کے لیے خواب پورا ہونے جیسا ہے اور ایسی نعمت ہے جس کے احساسات کو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔ فیصل شیخ نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ان کی نئی زندگی کے آغاز پر انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے اپنے رشتے میں محبت، خوشی اور برکت عطا کرنے کی دعا بھی کی۔ نکاح کی تصاویر میں ان کا انداز سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔         View this post on Instagram                       شادی کی خبر سامنے آتے ہی مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات آنے لگے۔ اداکارہ عائشہ خان اور رئیلٹی شو کی فاتح شریا کالرا سمیت کئی معروف شخصیات نے بھی سوشل میڈیا پر انہیں نیک تمنائیں پیش کیں۔ فیصل شیخ نے ٹک ٹاک ویڈیوز کے ذریعے مقبولیت حاصل کی۔ کورونا وبا کے دوران لاک ڈاؤن کے عرصے میں ان کے فالوورز کی تعداد تیزی سے بڑھی اور وہ بھارت کے نمایاں ڈیجیٹل کری ایٹرز میں شمار ہونے لگے۔ اس وقت انسٹاگرام پر بھی ان کے کروڑوں فالوورز ہیں۔ سوشل میڈیا سے حاصل ہونے والی شہرت کے بعد وہ ٹیلی ویژن کے بڑے رئیلٹی شوز میں بھی نظر آئے۔ ان کے نمایاں پروگراموں میں ’’خطروں کے کھلاڑی‘‘ اور ’’جھلک دکھلا جا 10‘‘ شامل ہیں، جبکہ وہ ریئلٹی شو ’دی 50‘ کے فاتح بھی رہے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل