Loading
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ کل صوابی میں ہمارا پلان سن کر مخالفین کے ہوش اڑ جائیں گے اور اس دفعہ لوگوں کی اتنی بڑی تعداد جمع ہوگی کہ کسی کو گولی چلانے کی ہمت نہیں ہوگی۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے منگا بازار مردان میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج مردان میں ہر جگہ دفعہ 804 نافذ ہے، میں سب کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ ملک بھر سے عوام اپنے پارلیمنٹیرینز کی قیادت میں کل صوابی پہنچیں، ہم صوابی میں آپ کا استقبال بھی کریں گے اور خیال بھی رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان سے محبت کرنے والے ہر حال میں صوابی پہنچیں گے، گاڑی میسر نہ ہوئی تو موٹر سائیکل، وہ بھی نہ ہوئی تو سائکل پر اور یہاں تک کہ پیدل بھی پہنچنا پڑا تو پہنچیں گے۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ اس بار لوگ اتنی بڑی تعداد میں ہوں گے کہ کسی کو گولی چلانے کی ہمت نہیں ہوگی، ہم ظالمانہ ہتھکنڈوں سے پیچھے ہٹنے والے نہیں، ایک کروڑ بزدلوں سے ایک ہزار بہادر بہتر ہوتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوابی میں ہمارا پلان سن کر مخالفین کے ہوش اڑ جائیں گے، ہمارا پرامن احتجاج آگے بڑھے گا، پرامن رہنا ہے اور کسی بھی سازش کو کامیاب ہونے کا موقع نہیں دیں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل