Loading
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی صورتِ حال کے باعث فضائی آپریشنز متاثر ہونے کے بعد کینیڈا سمیت متعدد ممالک نے اپنے شہریوں کو سفر کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔
خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق کویت ایئرویز نے کویت سے ریاض اور ریاض سے کویت جانے والی پرواز منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔
ایئرلائن نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی پروازوں کی تازہ صورتِ حال معلوم کریں۔ کمپنی کے مطابق، بکنگ میں درج موبائل نمبروں پر ایس ایم ایس اور دیگر نوٹیفکیشنز کے ذریعے بھی معلومات فراہم کی جائیں گی۔
کینیڈا نے سعودی عرب میں موجود اپنے شہریوں کو سیکیورٹی صورتِ حال کے پیشِ نظر غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور ریاض ایئرپورٹ جانے سے پہلے اپنی پرواز کی تصدیق کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
کینیڈین شہریوں کو مقامی میڈیا پر نظر رکھنے، حکام کی ہدایات پر عمل کرنے اور میزائل یا فوجی کارروائیوں کا ملبہ نظر آنے کی صورت میں اس سے دور رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے میں کم از کم پانچ افراد زخمی ہوگئے جنھیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل