Saturday, October 10, 2026
 

بغیر کھڑکیوں والا حیرت انگیز جدید مسافر طیارے کی تیاری

 



امریکا کی ایک اسٹارٹ اپ کمپنی ایک جدید مسافر طیارہ تیار کر رہی ہے، جو روایتی طیاروں سے مختلف ڈیزائن کا حامل ہوگا۔ زیڈ4 نامی اس طیارے میں 250 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی اور یہ پانچ ہزار میل تک پرواز کر سکے گا۔ ریاست کیلیفورنیا میں قائم اسٹارٹ اپ جیٹ زیرو نے طیارے کی پہلی آزمائشی پرواز 2027 میں کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس جدید طیارے کو بوئنگ جیسے بڑے طیارہ ساز اداروں کے مقابلے میں متعارف کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ زیڈ4 طیارے کی خاص بات اس کا ’بلینڈڈ وِنگ باڈی‘ ڈیزائن ہے جس میں طیارے کے مرکزی جسم اور پروں کو الگ رکھنے کے بجائے ایک ہموار ساخت میں ضم کر دیا گیا ہے۔ اس کا مجموعی ڈیزائن اسٹنگ رے مچھلی سے مشابہت رکھتا ہے۔ جیٹ زیرو نے بوئنگ 767 جیسے روایتی مسافر طیاروں کے ڈیزائن سے ہٹ کر ایک نیا انداز اپنایا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس طیارے کی ساخت روایتی مسافر جہازوں کے مقابلے میں زیادہ چوڑی اور نسبتاً کم اونچائی والی ہوگی۔ طیارے کے اندر مختلف حصے بنائے جائیں گے جبکہ نشستیں بھی زیادہ کشادہ ہوں گی تاکہ مسافروں کو سفر کے دوران مختلف انداز کا تجربہ فراہم کیا جا سکے۔ اس کے ڈیزائن کی ایک نمایاں خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس میں روایتی کھڑکیاں نہیں ہوں گی۔ فضائی صنعت میں اس منصوبے کو ایک نئے ڈیزائن کے حامل مسافر طیارے کی تیاری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ تاہم، طیارے کی پہلی پرواز اور اس کی عملی صلاحیتوں کا اندازہ آزمائشی مراحل مکمل ہونے کے بعد ہی لگایا جا سکے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل