Sunday, October 11, 2026
 

کراچی میں 2 بھتہ خوروں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا

 



سندھ رینجرز اورایس آئی یو پولیس نے نیو کراچی میں بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ آپریشن کے دوران فائرنگ کےتبادلے میں 2 بھتہ خوروں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کا تعلق عبد الصمد کاٹھیاواڑی گروپ سے ہے۔مذکورہ گروہ ضلع سینٹرل اور ملحقہ علاقوں میں کاروباری افراد اور بلڈرز کو بھتہ دینے کے لئے دھمکی آمیز کالز کرنے اور بھتہ نہ دینے کی صورت میں فائرنگ کرنے کے کئی واقعات میں ملوث ہے۔ سندھ رینجرز اورایس آئی یو پولیس نے نیو کراچی میں بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ آپریشن کے دوران فائرنگ کےتبادلے میں 2 بھتہ خوروں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ، گرفتار ملزمان کا تعلق عبد الصمد کاٹھیاواڑی گروپ سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز اور ایس آئی یو پولیس کی جانب سے خفیہ معلومات کی بنیاد پرنیو کراچی میں بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 بھتہ خور ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ و ایمو نمیشن بھی برآمد کر لیا گیازخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت محمد کاشف گجراتی اور یاسر عرف درویش کے نام سے کی گئی۔ ترجمان سندھ رینجرزکے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کا تعلق عبد الصمد کاٹھیاواڑی گروپ سے ہے۔مذکورہ گروہ ضلع سینٹرل اور ملحقہ علاقوں میں کاروباری افراد اور بلڈرز کو بھتہ دینے کے لئے دھمکی آمیز کالز کرنے اور بھتہ نہ دینے کی صورت میں فائرنگ کرنے کے کئی واقعات میں ملوث ہے۔ ترجمان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کاشف گجراتی پیشہ ور مجرم ہے،ملزم عبدالصمد کاٹھیاواڑی کے دست راست صادق عرف امر تمر کا قریبی ساتھی ہے اور بھتہ وصولی کے علاوہ سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔ گرفتارملزم 2023 سے تاحال مذکورہ گروہ کے لیے ریکی اور بھتہ نہ دینے پر فائرنگ کی کئی کاروائیوں میں ملوث رہا ہے۔ گرفتارملزم نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اپریل 2026 میں ناظم آباد میں واقع جے رینٹ اے کار پر بھتہ نہ دینے کی وجہ سے خوف وہراس پھیلانے کے لئے فائرنگ کی کاروائی میں شامل رہاہےاگست 2026 میں گرفتار ملزمان نے گو جابا سوئیٹس اور کھتری بریانی نیو کراچی کی ریکی کر کے ویڈیوز عبدالصمد کاٹھیاواڑی کو بھجوائی جس پر بعد ازاں بھتہ نہ دینے پر فائرنگ بھی کی گئی۔ گرفتار ملزم یاسر عرف درویش 2020 سے مذکورہ گروہ کے ساتھ سٹریٹ کرائم اوربھتہ وصولی کی کاروائیوں میں ملوث ہے۔ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ عبدالصمد کاٹھیاواڑی کے ساتھ بلا واسطہ رابطے میں ہے اورملزم نے مذکورہ کاروائیوں کے علاوہ متعدد کاروباری افراد کی تفصیلات عبدالصمد کاٹھیاواڑی کو مہیا کی جن سے بھتہ وصول کیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل