Sunday, October 11, 2026
 

سہیل آفریدی وزارت اعلیٰ کا ایک سال بھی پورا نہ کرسکے

 



معزول وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی ایک سال پورا بھی نہ کرسکے اور وہ وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے سے چار روز قبل معزول ہوگئے۔ محمد سہیل آفریدی نے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے مستعفی ہونے کے بعد گزشتہ سال 15 اکتوبر کو وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھایا، یوں وہ 361 دن وزیراعلیٰ کے منصب پر فائز رہے۔ خیبرپختونخوا میں اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ(ن) کے پیر صابر شاہ 128 دن، محمد اقبال جدون 87 دن اور مفتی محمود 351 دن تک وزیراعلیٰ رہے۔ سہیل آفریدی ایک سال بھی پورا نہ کرنے والے چوتھے وزیراعلیٰ بن گئے ہیں۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج عائد ہونے کے بعد معزول وزیراعلیٰ کے اپنی کابینہ کے ارکان اور پارٹی عہدیداروں نے پہلے روز احتجاج نہیں کیا۔ قبل ازیں سہیل آفریدی نے کہا تھا کہ وفاقی حکومت نے ایمرجنسی یا گورنر راج لگایا تو لوگ ترکی کو بھول جائیں گے۔ معزول وزیراعلیٰ نے کہا تھا کہ ایمرجنسی لگائی گئی تو عوامی سمندر حکمرانوں کو بہا لے جائے گا اور یہاں راج صرف عمران خان کا چلے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل