Sunday, October 11, 2026
 

سپرہائی وے معمار موڑ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے دو دوست جاں بحق

 



کراچی کے علاقے سپر ہائی وے پر معمار موڑ کے قریب ٹریفک حادثے کے دوران دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ کراچی کے علاقے سپرہائی وے معمار موڑکے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو دوست جاں بحق ہوگئے، جن میں سے ایک کی دو ماہ بعد شادی تھی۔ ایس ایچ او تھانہ سائٹ سپر ہائی وے چوہدری نواز کے مطابق حادثے میں جاں بحق دونوں نوجوان سہراب گوٹھ کی مچھر کالونی کے رہائشی تھے اور دیگر دوستوں کے ہمراہ گھومنے کے لیے گئے تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں نوجوان آپس میں دوست تھے، داؤد 6 بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھا اور اسکریپ کا کام کرتا تھا جبکہ راشد اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔ لواحقین نے پولیس کو بتایا کہ راشد کی دو ماہ بعد شادی طے تھی تاہم ٹریفک حادثے نے اس کی زندگی کا سفر ختم کردیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ مبینہ طور پر کار سوار شخص کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کے بعد کار سوار شخص فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم پولیس نے شواہد جمع کرکے فرار ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل