Loading
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے خلاف باڑہ بازار میں پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کیا تاہم پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ کرنے پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔
ڈی پی او کے مطابق مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی، احتجاج میں درجنوں کارکن شریک ہوئے جنہوں نے حکومتی فیصلے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی، جس کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔
ڈی پی او نے واضح پیغام دیا کہ کسی کو امن وامان ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔
ادھر، خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد ضلع صوابی میں پولیس نے کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل