Monday, October 12, 2026
 

بھارت: دورانِ پرواز مسافر کے پاور بینک میں آگ لگ گئی

 



بھارت میں دورانِ پرواز مسافر کے پاور بینک میں مبینہ طور پر آگ لگنے سے طیارے میں خوف و ہراس پھیل گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 11 اکتوبر کو انڈیگو ایئرلائن کی پرواز دہلی سے چنئی جا رہی تھی کہ اچانک مسافروں کے سامان رکھنے والے اوپری خانے سے دھواں اٹھنے لگا۔         View this post on Instagram                       اطلاعات کے مطابق ایک مسافر کے پاور بینک میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد مسافر خوفزدہ ہو کر اپنا سامان نکالنے لگے۔ ایئرلائن کے مطابق عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پا لیا، جبکہ پائلٹس نے احتیاطاً طیارے کا رخ حیدرآباد کی جانب موڑ دیا۔ پرواز حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحفاظت اتر گئی اور تمام مسافر و عملہ محفوظ رہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل