Monday, October 12, 2026
 

ڈربن ٹیسٹ: لبوشین نے ٹیسٹ کرکٹ میں دلچسپ ریکارڈ بنا دیا

 



آسٹریلوی بیٹر مارنس لبوشین نے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں یکساں رنز اور گیندیں کھیل کر ایک نایاب ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا۔ تفصیلات کے مطابق لبوشین نے دونوں اننگز میں 58 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 37 رنز اسکور کیے۔ Identical scores for Marnus in BOTH innings ???? pic.twitter.com/npveNF2Fog — Cricinfo (@cricinfo) October 12, 2026 دستیاب ریکارڈ کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ میں کم از کم 20 رنز بنانے اور 20 سے زائد گیندیں کھیلنے والے بیٹرز میں یہ اپنی نوعیت کا محض دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل بھارتی وکٹ کیپر بیٹر سید کرمانی نے 1977-78 میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ پر آسٹریلیا کے خلاف دونوں اننگز میں 62 گیندوں پر 29 رنز بنائے تھے۔ لبوشین کی یہ کارکردگی ٹیسٹ کرکٹ کے منفرد اعداد و شمار میں ایک دلچسپ اضافہ ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل