Monday, October 12, 2026
 

خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے بعد پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب

 



خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی نفاذ کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزائی کریں گے، جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اپوزیشن اتحاد کی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر کی حکمت عملی کو بھی طے کیا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل