Loading
صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی سفارش پر چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کے بیرون ملک دوروں کی منظوری دے دی جس کے تحت دونوں اعلیٰ عدالتی عہدیدار اکتوبر میں مختلف ممالک کا دورہ کریں گے۔
ایوان صدر کے اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کو برطانیہ، جنوبی کوریا اور جاپان کے دوروں کے لیے این او سی اور بیرون ملک قیام کے دوران رخصت کی اجازت دے دی گئی ہے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی وزیراعظم کے مشورے پر چیف جسٹس آف پاکستان کے برطانیہ، جنوبی کوریا اور جاپان کے دوروں کے لیے این او سی اور بیرونِ پاکستان رخصت کی منظوری۔
چیف جسٹس آف پاکستان 14 سے 21 اکتوبر اور 27 اکتوبر سے 4 نومبر 2026 تک برطانیہ، جنوبی کوریا اور جاپان کے دورے پر…
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) October 12, 2026
ان کے دوروں کے لیے 14 سے 21 اکتوبر اور 27 اکتوبر سے 4 نومبر 2026 کی تاریخیں مقرر کی گئی ہیں۔
اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت پاکستان کے دورہ آذربائیجان کی بھی منظوری دی ہے۔
وہ 19 سے 22 اکتوبر 2026 تک آذربائیجان میں ہونے والی ترک دنیا کی آئینی عدالتوں اور آئینی دائرہ اختیار رکھنے والے اداروں کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
یہ منظوری وزیراعظم کے مشورے پر دی گئی ہے جبکہ ایوان صدر نے دونوں عدالتی سربراہان کے بیرون ملک دوروں سے متعلق تفصیلات باضابطہ اعلامیے کے ذریعے جاری کی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل