Loading
ایران کے فضائی دفاعی نظام نے خلیج فارس کے اوپر امریکی ایف 16 لڑاکا طیارے کو میزائل سے نشانہ بنا کر نقصان پہنچایا تھا۔
ایرانی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے خلیج فارس کی فضائی حدود میں موجود ایک امریکی ایف 16 طیارے کو نشانہ بنایا۔
ایرانی فوج کے میزائل طیارے کے قریب پھٹے اور امریکی پائلٹ کو اپنا مشن ادھورا چھوڑ کر خطے کے قریبی ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق جنوبی ایران میں تعینات مقامی طور پر تیار کردہ فضائی دفاعی نظام نے امریکی طیارے کی نشاندہی کے بعد اسے میزائل سے نشانہ بنایا تھا۔
ایرانی فوج نے یہ واضح نہیں کیا کہ امریکی طیارے نے کس ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی اور نہ ہی طیارے کو پہنچنے والے نقصان کی کوئی آزادانہ تصدیق سامنے آئی ہے۔
تاہم سینٹ کام نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کی جانب سے امریکی ایف 16 طیارے کو نشانہ بنانے اور اسے ہنگامی لینڈنگ پر مجبور کرنے کا دعویٰ غلط ہے۔
امریکی کمانڈ کے مطابق ایران نے کسی امریکی ایف 16 لڑاکا طیارے پر حملہ نہیں کیا اور مشرق وسطیٰ میں موجود تمام امریکی لڑاکا طیارے محفوظ ہیں اور ان کا حساب موجود ہے۔
سینٹ کام نے ایرانی دعوے کے جواب میں واضح کیا کہ خطے میں تمام امریکی لڑاکا طیارے محفوظ ہیں اور کسی طیارے کو نقصان نہیں پہنچا۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری فوجی کشیدگی کے دوران دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے کے فوجی اہداف اور فضائی کارروائیوں سے متعلق متضاد دعوے سامنے آتے رہے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل