Sunday, November 22, 2026
 

پشاور میں پولیس کا اسٹریٹ فائٹرز کے خلاف آپریشن، 2 خطرناک ملزمان ہلاک، ایک زخمی گرفتار

 



پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف آپریشن اسٹریٹ فائٹ کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 خطرناک اسنیچرز کو ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ شہید گلفت حسین اور تھانہ سربند کی پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف مشترکہ کارروائی کی، جس کے دوران دو ملزمان ہلاک اور ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔ ہلاک ملزمان کی شناخت عبدالصمد ولد سجاد احمد، سکنہ افغانستان حال پنج کھٹہ، اور سعد اللہ ولد ایوب خان، سکنہ شاہین مسلم ٹاؤن کے نام سے ہوئی، جبکہ زخمی گرفتار ملزم کی شناخت ابراہیم ولد رامبیل، سکنہ چینہ ڈاگ کے نام سے کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی۔ ہلاک اور زخمی ملزمان متعدد سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد فرار ہونے والے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ پشاور پولیس نے واضح کیا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل