Tuesday, October 13, 2026
 

قیس احمد یا شین وارن؟ حیران کن لیگ اسپن نے سب کو چونکا دیا

 



افغانستان کے لیگ اسپنر قیس احمد نے سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن کی یاد تازہ کردی۔ ابوظہبی میں کھیلے جارہے واحد ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش کے خلاف افغان اسپنر خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور مجموعی طور پر 130 رنز کے عوض 2 وکٹیں ہی حاصل کر پائے۔ تاہم دوسری اننگز میں بنگلادیشی کپتان نجم الحسن شنتو ان کی زبردست لیگ اسپن کو سمجھنے میں بلکل ناکام رہے اور کلین بولڈ ہوگئے۔ گیند آف اسٹمپ کے باہر تقریباً چھٹے اسٹمپ کے پاس گری اور تیزی سے اسپن ہوتے ہوئے بیٹ اور پیڈ کے درمیان سے ہوتی ہوئی مڈل اور لیگ اسٹمپ کے درمیان میں جا لگی۔ https://www.facebook.com/AfghanistanCricketBoardOfficial/videos/qais-ahmad-with-a-peach-of-a-delivery-to-dismiss-the-bangladesh-captain-afghanat/1462583089058237/ واضح رہے کہ آسٹریلوی لیجنڈ شین وارن اب بھی لیگ اسپن کے بے تاج بادشاہ مانے جاتے ہیں جنہوں نے ایسی کئی گیندوں پر بلے بازوں کا شکار کیا جو کھیلنے کے لیے تقریباً ناممکن تھیں۔ شین وارن کی انگلینڈ کے مائیک گیٹنگ اور اینڈریو اسٹراس کو کی گئی دو گیندیں ’بال آف دی سنچری‘ کی فہرست میں بھی شامل ہوئیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل