Tuesday, October 13, 2026
 

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان

 



سری لنکا کرکٹ نے پاکستان کے خلاف آئندہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس کی قیادت کوشال مینڈس کریں گے۔ اعلان کردہ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 9 نومبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا دوسرا اور آخری میچ 17 نومبر سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ پاکستان کے دورے پر آنے والی سری لنکن ٹیم ٹیسٹ سیریز سے قبل تیاری کے لیے 4 نومبر سے اسلام آباد میں تین روزہ پریکٹس میچ بھی کھیلے گی۔ اس میچ کا مقصد مہمان کھلاڑیوں کو پاکستانی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے اور پہلے ٹیسٹ سے قبل اپنی تیاری مکمل کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ ???????? SQUAD ANNOUNCEMENT | Sri Lanka Tour of Pakistan ???????? Here is your 15-member Sri Lanka Test Squad for the upcoming 2-match Test series against Pakistan! ????#PAKvSL pic.twitter.com/vEE90nI0rz — Sri Lanka Cricket ???????? (@OfficialSLC) October 13, 2026 دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل اس سیریز میں دونوں ایشیائی حریفوں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔ ٹیسٹ سیریز سے قبل دونوں ٹیمیں انگلینڈ کے ساتھ سہ ملکی ون ڈے سیریز میں حصہ لیں گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل