Tuesday, October 13, 2026
 

کرسٹیانو رونالڈو کی سعودی عرب سے اظہارِ محبت کی ویڈیو وائرل

 



پرتگال کے سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کی سعودی عرب سے اظہارِ محبت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ رونالڈو نے اپنے کیریئر کا 981واں گول اسکور کرتے ہوئے النصر کو اے ایف سی چیمپئنز لیگ ایلیٹ میں ازبکستان کے نیفتچی فرغانہ کے خلاف 1-3 سے کامیابی دلائی۔ 41 سالہ رونالڈو نے میچ سے قبل اپنی شرٹ پر موجود سعودی عرب کی قومی علامت کو بوسہ دیا جس میں کھجور کا درخت اور دو تلواریں شامل ہیں۔ ما ينكر أفضالك سوى ناكر جميـل يا ديرةٍ ضمّت العالم تحت ظلالها ???????? pic.twitter.com/2IdJPpZwbM — نادي النصر السعودي (@AlNassrFC) October 12, 2026 میچ کے اختتام پر انہوں نے سعودی پرچم والا اسکارف اپنے کندھوں پر ڈال کر النصر کے شائقین کے ساتھ مشہور ’وائکنگ کلاپ‘ جشن میں بھی حصہ لیا۔ النصر نے اپنے عربی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر رونالڈو کی تصویر شیئر کرتے ہوئے پیغام دیا، ’میں پرتگالی ہوں، لیکن میرا تعلق مملکت سعودی عرب سے ہے۔‘ " أنا برتغالي، ولكنّي أنتمي للمملكة العربية السعودية " - كريستيانو رونالدو ???? pic.twitter.com/mWaLdfM0sE — نادي النصر السعودي (@AlNassrFC) October 12, 2026 یہ الفاظ دراصل رونالڈو نے جون 2025 میں معاہدے میں توسیع کے بعد کہے تھے۔ واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اب کیریئر کے 1000 گولز مکمل کرنے سے صرف 19 گول دور ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل