Loading
گرین ٹاؤن کے علاقے عمر چوک میں ایڈووکیٹ کے دفتر میں فائرنگ سے 46 سالہ شخص کو قتل کردیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق گرین ٹاؤن کا رہائشی عابد کسی کام کے سلسلے میں ایڈووکیٹ عرفان کے دفتر گیا تھا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا۔
اطلاع ملنے پر مقامی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے لیا۔
پولیس نے مقتول کے بھائی راشد اقبال کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل