Tuesday, October 13, 2026
 

ایمرجنسی اور گورنر راج سے خیبرپختونخوا کے لوگوں کا غصہ بڑھ گیا، ترجمان عمران خان

 



بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ترجمان نیاز اللہ نیازی نے کہا ہے کہ ایمرجنسی اور گورنر راج لگا کر لوگوں کی نفرت میں اضافہ کیا گیا، کے پی کے لوگ زیادہ غصے میں ہیں، ہم جو جنگ لڑ رہے ہیں وہ چھوٹی نہیں ہے ہم کہیں نہیں جانے والے ہم یہ جنگ لڑتے رہیں گے۔ راولپنڈی اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفت گو میں انہوں ںے کہا کہ عمران خان سے ملاقاتوں کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے تحت یہاں آتے ہیں، یہ حکومت عدالتی احکامات پر عمل درامد نہیں ہونے دے رہی، اگر کوئی صوبہ آئین کے مطابق نہ چل رہا ہو وہاں گورنر راج لگتا ہے، پنجاب پراپرٹی پروٹیکشن ایکٹ اور سی سی ڈی کیا غیر آئینی کام نہیں ہیں؟ سی سی ڈی پنجاب میں ماورائے عدالت قتل کررہی ہے کیا یہ غیر آئینی نہیں؟ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پہلے کے پی میں عدم اعتماد لانے کا پلان بنایا، وفاقی حکومت نے سہیل آفریدی کو نااہل کرنے کے لیے شیر افضل سے پٹیشن دائر کرائی، ایمرجنسی اور گورنر راج لگا کر لوگوں کی نفرت میں اضافہ کیا گیا، وفاقی حکومت کے اقدامات سے کے پی کے لوگ زیادہ غصے میں آئے ہیں وفاقی حکومت خاص طور پر ن لیگ کا ایجنڈا تھا۔ انہوں ںے کہا کہ  این ایف سی ایوارڈ میں کے پی کو 2 فیصد شئیر ملنا تھا وہ ابھی تک نہیں دیا پیپلز پارٹی کا پنجاب کا گورنر کہہ رہا کہ گورنر راج کا معاملہ ہم پر نہ ڈالیں جب کہ گورنر راج کی سمری پر صدر پاکستان نے دستخط کیے۔ انہوں ںے مزید کہا کہ ہم جو جنگ لڑ رہے ہیں وہ چھوٹی نہیں ہے ہم کہیں نہیں جانے والے ہم یہ جنگ لڑتے رہیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل