Loading
لاہور میں 3 لاکھ 27 ہزار 600 روپے کی ڈکیتی کا ماسٹر مائنڈ دکان مالک کا اپنا بھتیجا نکلا جسے گرفتار کر لیا گیا۔
اسلام پورہ پولیس نے ڈکیتی میں ملوث ملزمان شہریار اور سکندر کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان سے لوٹی گئی رقم اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق دکان مالک کے بھتیجے نے ساتھی کے ساتھ مل کر ڈکیتی کی منصوبہ بندی کی، ملزمان شیخ عبدالقادر جیلانی روڈ پر شہری محمد فیصل سے رقم لوٹ کر فرار ہوئے۔
اسلام پورہ پولیس کے ہاتھوں ملزمان گرفتار کر لیے گئے، مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق جرم کی منصوبہ بندی کرنے والا ہو یا واردات کرنے والا، قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا، شہریوں کی جان و مال پر ہاتھ ڈالنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل