Loading
بنگلادیش کے وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس نے منگل کو ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
لٹن داس ایک ہی ٹیسٹ میچ میں نصف سنچری اور سنچری بنانے کے ساتھ وکٹوں کے پیچھے 9 شکار کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
لٹن داس نے جنوبی افریقا کے سابق وکٹ کیپر ڈینس لنڈسے کا ریکارڈ توڑا جنہوں نے 1966 میں آسٹریلیا کے خلاف جوہانسبرگ ٹیسٹ میں دونوں اننگز میں 50 سے زائد رنز بنانے کے ساتھ 8 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کردار ادا کیا تھا۔
لٹن نے افغانستان کے خلاف میچ میں اکرام علی خیل کا کیچ پکڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا۔
وکٹوں کے پیچھے بہترین کارکردگی کے ساتھ لٹن نے بیٹنگ میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
انہوں نے پہلی اننگز میں 53 جبکہ دوسری اننگز میں 102 رنز بنائے جس کی بدولت بنگلادیش نے افغانستان کو 479 رنز کا ہدف دیا۔
The only player to score a hundred and a fifty and complete nine fielding dismissals in a Test:
LITTON DAS pic.twitter.com/voJb3uzY6p
— Cricinfo (@cricinfo) October 13, 2026
ٹیسٹ کی ایک اننگز میں وکٹ کیپر کے سب سے زیادہ 11 شکار کا ریکارڈ جیک رسل، اے بی ڈی ویلیئرز اور رشبھ پنت کے پاس مشترکہ طور پر موجود ہے۔
لٹن یہ ریکارڈ برابر کرنے سے صرف دو شکار دور ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل