Tuesday, October 13, 2026
 

مستونگ میں وین اور ٹرک کے درمیان تصادم، خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

 



بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر وین اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 3 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں پیش آیا، جہاں کوئٹہ سے قلات جانے والی وین ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 5 افراد زخمی ہوئے۔ پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر جاں بحق افراد اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ضلع قلات سے ہے، پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل